اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے سماجی ویب سائٹ ٹوٹیٹر پر اپنے پیغام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی(ص) کی ولادت باسعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے، ملت بحرین کی استقامت و پائیداری کی قدردانی کی اور کہا کہ آل خلیفہ حکومت بلآخر بحرین کے عوام کی حق پسندانہ جدوجہد کے سامنے تسلیم ہوکر رہے گی۔ دوسری جانب آل خلیفہ حکومت میں وزیر اطلاعات نے جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی حمایت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شیخ علی سلمان نے بحرین کے باشندوں کی سیکیورٹی اور سلامتی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ دراین اثناء بحرین کی وزارت خارجہ نے شیخ علی سلمان کی جاری گرفتاری کے حوالے سے فرانس کی حکومت کے اظہار تشویش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شیخ علی سلمان کا مسئلہ، بحرین کی عدلیہ سے مربوط ہے اور یہ ایک اندرونی معاملہ ہے۔
.......
/169